لاہور کی مشہور جیل روڈ کا نام تبدیل کر دیا گیا

لاہور: لاہور کی مشہور جیل روڈ کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مصروف اور اہم ترین شاہراہ جیل روڈ کا برسوں بعد نام تبدیل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر جیل روڈ کا نام تبدیل کر کے اسے غوث اعظم روڈ قرار دے دیا گیا تھا، تاہم شہر کے کئی مقامات پر شاہراہ کے پرانے نام جیل روڈ کے بورڈ ہی آویزاں تھے۔

اب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر تمام پرانے بورڈ تبدیل کر دیے گئے، اہم مقامت پر غوث اعظم روڈ کے بورڈ آویزاں کر دیے گئے۔

لاہور کی دہائیوں پرانی جیل روڈ کا نام تبدیل کیے جانے پر شہریوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا گیا ہے۔
زیادہ تر شہریوں کی رائے میں بزدار حکومت کو شاہراہوں کے نام تبدیل کرنے سے زیادہ ٹریفک کے مسائل حل کرنے اور شاہراہوں کی حالت بہتر بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہاں واضح رہے کہ جیل روڈ سمیت لاہور کی اہم ترین شاہراوں پر ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کچھ عرصہ قبل ہی ایک اور اہم ترین فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔ پرانی جیل روڈ سمیت لاہور کی کئی اہم ترین شاہراہوں پر بھکاریوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کی پانچ اہم شاہراہوں کو بھکاری فری قرار دیا گیا ہے

۔ بلدیہ عظمی لاہور ان سڑکوں سے تمام بھکاریوں کو ہٹائے گی اور انہیں مکمل بھکاری فری بنائے گی۔ بھکاریوں سے پاک شاہراہوں میں مال روڈ، لوئر مال روڈ، جیل روڈ، ایم ایم عالم روڈ اور مین فیروزپور روڈ شامل ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے