پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں

لاہور : پنجاب کابینہ کے وزرا کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 16 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی جس میں کابینہ نےسہولت بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے میں فراہم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں اسپورٹس پالیسی کی بھی منظوری دی گئی جس میں کھلاڑیوں کے لیے انشورنس اسکیم بھی شامل ہوگی۔ کابینہ نےدریاؤں کی مینجمنٹ، ڈرینج سروسز، بہتر آبپاشی کیلئے پنجاب ایری گیشن، ڈرینج اور ریورز ایکٹ 2021ء کی منظوری دی جب کہ پرائیویٹ سیکٹر میں یونیورسٹیز سے الحاق کے طریقہ کار کی منظوری بھی دی گئی جس کے تحت کالجز کے الحاق کی منظوری ایچ ای سی کے ضابطوں سے مشروط ہوگی جس سے کنٹریکٹ اور ری ایمپلائمنٹ میں ابہام کو بھی دور کیا جائے گا۔

کابینہ نے سی پی ائیرگن، سی او ٹو ائیرگن، سائلنسڈ ائیرگن کو وائلڈ لائف ترمیمی ایکٹ کے سیکشن 9 میں شامل کرنے کی منظوری دی جس کے تحت شکاری مخصوص ایئرگنزکو استعمال نہیں کرسکیں گے۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی ادائیگیاں آئندہ دو روز سے شروع ہوں گی، مستحق غریب فنکاروں کو پانچ ماہ کی ادائیگیاں پانچ ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ہوں گی۔

یہ ادائیگیاں بینک آف پنجاب کے توسط سے مستحق اور غریب رجسٹرڈ فنکاروں کو ملیں گی،آرٹسٹ سپورٹ فنڈ پانچ ماہ سے رکا ہوا تھا اور یہ ادائیگیاں پانچ ماہ کی اکٹھی ہی کی جارہی ہے،خود کشی کرنے والے جونیئر اداکار کو بھی پانچ لاکھ روپے کا چیک ملے گا۔ حکومت پنجاب کے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں ا1980 فنکار رجسٹرڈ ہیں اور انہی تمام فنکاروں کو ادائیگیاں یکمشت کی جائیں گی جس کے لئے حکومت پنجاب نے فنڈز جاری کردِ یے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے