حریم شاہ کا رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ ڈرامہ نکلا

کراچی : ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ ڈرامہ نکلا ۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر معاملے کی فرانزک بنیادوں پر کرائی گئی تحقیقات سے حقیقت سامنے آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد سے ہی حریم شاہ کے شوہر کے حوالے سے کئی چہ مگوئیاں ہوئیں جبکہ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا کہ آخر وہ کون رکن سندھ اسمبلی ہے جس سے حریم شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے معاملے کی تحقیقات کرائیں جس میں حریم شاہ کا دعویٰ جھوٹ ثابت ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایات پر معاملے کی فرانزک بنیادوں پر تحقیقات کرائی گئی۔تحقیقات میں 17 وزیروں، تین مشیروں اور معاوین خاص کو بھی شامل کیا گا۔کسی وزیر یا رکن اسمبلی کے پاس نہ حریم شاہ کا فون نمبر تھا اور نہ کوئی میسج ریکارڈ میں تھا۔

ارکان سندھ اسمبلی نے ٹک ٹاکر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے۔گذشتہ روز بھی اراکین اسمبلی کی جانب سے حریم شاہ کے شادی کے دعوے کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا گیا تھا۔صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ حریم شاہ کی شادی کا دعویٰ مسترد کر چکے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی کو ڈرامہ قرار دے دیا ہے۔ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حریم شاہ سے کسی وزیر نے شادی نہیں کی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی امداد علی پتافی بولے شادی کرنا سنت ہے لیکن حریم شاہ کا یہ سب ڈرامہ ہے۔کسی وزیر نے ٹک ٹاک اسٹار سے شادی نہیں کی۔ شمیم ممتاز کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نام بتا دیں تاکہ ہم بھی مٹھائی کھا لیں، ٹک ٹاک پر شہرت کے لیے یہ شوشہ چھوڑا گیا۔ شاہینہ شیر علی نے کہا کہ حریم شاہ کی شادی کا ایشو شہرت کے لیے ہے اور کچھ نہیں۔ایم پی اے لال چندا کرانی کا کہنا تھا کہ کل سے اسمبلی میں ایک دوسرے کے ہاتھ دیکھے جا رہے ہیں،کسی نے شادی نہیں کی ہم ایک دوسرے سے واقع ہیں

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے