عراق جنگ کے خالق سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ انتقال کر گئے

واشنگٹن : عراق جنگ کے خالق امریکہ کے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں رمز فیلڈ کا انتقال ریاست نیو میکسیکو کے تاﺅس نامی قصبے میں ہوا جہاں وہ رہائش پذیر تھے. ان کے خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نہایت ہی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈونلڈ رمز فیلڈ انتقال کر گئے ہیں وہ ایک منجھے ہوئے مدبر، مخلص انسان، ایک اچھے شوہر، نامور والد، دادا اور پر دادا تھے انتقال کے وقت اہل خانہ ان کے سرہانے موجود تھے.

کیوبامیں قائم کیئے جانے والے بدنام زمانہ عقوبت خانوں گوانتانامو بے کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ رمزفیلڈ کا پیش کردہ منصوبہ تھا ڈونلڈرمزفیلڈ میں ویتنام کی لڑائی کے دوران خدمات بجا لانے والے طاقت ور ترین وزیر دفاع رابرٹ مکنمارا جیسی شہرت کے مالک تھے انہوں نے عالمی امور کی بجا آوری کے میدان میں جارج ڈبلیو بش انتظامیہ کو ایک طاقتور انداز بخشا ان کی وزارت کے دوران امریکی افواج عراق کے صدر صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹنے میں کامیاب رہیں لیکن بعدازاں وہاں امن و امان قائم رکھنے میں ناکام رہیں.

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے