بنجوسہ جھیل پر مریم نواز کے لیے ’آئی لو یو‘ کے نعرے
مظفر آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس وقت آزاد کشمیر میں موجود ہیں جہاں ایک طرف وہ انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور ریلیوں سے خطاب کر کے کارکنان کا جوش بڑھا رہی ہیں وہیں آزاد کشمیر کے خوبصورت مقامات سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں۔مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کافی متحرک ہیں۔
مریم نواز کی جانب سے آج بنجوسہ جھیل کے مقام سے خوبصورت تصاویر شئیر کی گئی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔مریم نواز نے پیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔مریم نواز کا تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہنا ہے یہاں ہر منٹ میں تازگی مل رہی ہے۔
My Kashmir is breathtakingly, jaw-droppingly beautiful. Relishing every minute. Banjusa Lake. pic.twitter.com/qiI76ioowY
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 14, 2021
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے لیگی رہنما پرویز رشید کے ساتھ بھی تصویر شئیر کی اور انہیں اپنا ’بڈی ‘ قرار دے دیا۔
Hi buddy @SenPervaizRd pic.twitter.com/RlZ1vTutiN
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 14, 2021
The unbreakable bond between @MaryamNSharif and People . These are no party people these are tourists. And you were planning to minus Nawaz Sharif. pic.twitter.com/CJH577IpYK
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) July 14, 2021