نوازشریف موجودہ اسٹیبلشمنٹ کی ریٹائرمنٹ کے منتظر
لاہور::==سینئر صحافی طاہر ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ملک کی 4 اہم شخصیات کے جانے بعد کوئی اہم فیصلہ کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا خیال ہے کہ اگلے انتخابات 2023 سے قبل ہو جائیں گے۔جو سوچ وہاں چل رہی ہے اس کے مطابق اگلے دو سال سے پہلے ہی الیکشن ہو جائیں گے۔
نواز شریف کو 4 اہم شخصیات کی ریٹائرمنٹ کا انتظار ہے،آپ جس کو اسٹیبلشمنٹ کہتے ہیں اس میں آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی،چئیرمین نیب اور چیف جسٹس شامل ہوتے ہیں،اس وقت تک یہ چاروں لوگ ریٹائر ہو چکے ہوں گے۔نوازشریف کا پلان یہ ہے کہ سال ڈیڑھ ایسے ہی گزر جائے گا،عدالتوں میں اپیل کریں گے، لڑیں گے لیکن لندن سے نہیں نکلیں گے۔
ان چار اہم شخصیات کے متبادل جو بھی اسٹیبلشمنٹ ہوگی پھر اس کو دیکھ کر نوازشریف فیصلہ کریں گے۔
4 اہم شخصیات کے جانے بعد نواز شریف کوئی اہم فیصلہ کریں گے، طاہر ملک @tahirmalikpak @PTIofficial @pmln_org #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/TNs66LE5ck
— GNN (@gnnhdofficial) August 10, 2021