ہمیں کوئی پوچھ ہی نہیں رہا، افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بھارت بھڑک اٹھا
اسلام آباد :افغانستان میں طالبان کی حالیہ پیش قدمی سے بھارت کی بھی چیخیں نکل گئی ہیں۔ اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کی بے چینی واضح رہے۔ویڈیو میں بھارت صحافی نشانت کا کہنا ہے کہ افغان میں پیدا ہونے والی صورتحال میں بھارت کا کوئی نام نہیں لے رہا۔ہم نے وہاں پر پیسہ لگایا،ڈیم بنایا، لوگوں کو پڑھایا انفراسٹرکچر بنایا،ہم نے افغانستان میں سب کچھ کیا جبکہ ہمارے ہاں افغانی بہت عزت رہ رہے ہیں،ہم ان کو مانتے بھی ہیں۔
کئی بار ہم کتابوں میں بھی پڑھتے ہیں کہ انہیں راج کپور کی فلمیں بہت پسند ہیں،لیکن آج ہمیں کوئی نہیں پوچھا رہا ہم صرف دیکھ رہے ہیں۔جس پر پروگرام میں موجود بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسر جنرل بخشی نے کہا کہ آپ کو کوئی پوچھے گا بھی کیوں،جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوتی ہے،کیا آپ لاٹھی چلانے کو تیار ہیں۔
کیا آپ افغانستان میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔
آپ سے تو جب پوچھا گیا تب ہی سب کو ٹھنڈے پسینے آ گئے۔
پچھلے دو گھنٹے سے سب کا نام لیا گیا لیکن بھارت کا کہیں نام نہیں کیا گیا بھارت نے اتنا پیسہ لگایا سب ڈوب گیا ھمیں کوئی منہ نہیں لگا رھا سن لیں چیخیں جنرل بخشی کی شکل دیکھنے والی ھے pic.twitter.com/k2zxsI5Elq
— Sahib Ali (@sahib_maitlo) August 16, 2021
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے افغانستان کو فراہم کیے گئے ملٹری اثاثے ایک ایک کر کے افغان فوج کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے ہرات ائیرپورٹ پر قبضے کے بعد وہاں موجود بھارت کا جنگی طیارہ بھی قبضے میں لے لیا۔ اس سے قبل افغان طالبان نے قندوز کی ائیربیس پر موجود بھارتی ہیلی کاپٹر کو بھی قبضے میں لے لیا تھا۔