امریکا نے 20 سال بعد کابل ایئرپورٹ خالی کردیا
کابل: افغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر جاری کر دی گئی۔تفسیلات کے مطابق آج 31اگست امریکہ کی افغانستان سے انخلا کا آخری دن تھا۔امریکہ اور اتحادیوں نے کوشش کی تھی کہ انخلا کی تاریخ بڑھا دی جائے مگر طالبان کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر ڈیڈ لائن کے بعد امریکی یا اتحادی افواج افغانستان میں ہوئی تو نتائج کی ذمہ دار وہ خود ہوں گی۔
لہٰذا ڈیڈ لائن بڑھانے کی بجائے امریکہ نے آج آخری روز ہی اپنا انخلا مکمل کر لیا۔امریکی وزارت دفاع نے ایک تصویر جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ افغانستان چھوڑنے والا آخری امریکی فوجی ہے۔اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ میجر جنرل کرس ڈونا ہوہیں جو امریکا سے روانہ ہونے والے آخری سی 17 طیارے میں سوار ہونے لگے ہیں۔
افغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
The last American soldier to leave Afghanistan: Maj. Gen. Chris Donahue, commanding general of the @82ndABNDiv, @18airbornecorps boards an @usairforce C-17 on August 30th, 2021, ending the U.S. mission in Kabul. pic.twitter.com/j5fPx4iv6a
— Department of Defense 🇺🇸 (@DeptofDefense) August 30, 2021