پاکستان کا غیر مشروط طور پر طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان نے غیر مشروط طور پر طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں حکومت بنانے یا تسلیم کرنے کے لیے ہماری کوئی شرائط نہیں ہے ، ہم نے ہمیشہ سے افغان عوام کی قیادت میں امن اور حکومت کے کے قیام کی حمایت کی ہے

پاکستان افغانستان سے انخلا کرنے والوں کو انسانی بنیادوں پر سہولت فراہم کر رہا ہے ، پاکستان پر سالوں سے مختلف گروپوں کی سرپرستی کے جو الزامات لگائے جا رہے ہیں انہیں یکسر مسترد کرتے ہیں ، پاکستان ہمیشہ کی طرح پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ، پاکستان افغانستان کے مسئلے پر دنیا سے رابطے میں ہے اور چاہتا ہے کہ دنیا افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے ، یہ تاثر درست نہیں کہ اس وقت دنیا کو پاکستان کی ضرورت ہے تو ہم کچھ لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ حریت رہنماء سید علی گیلانی کی نماز جنازہ پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ، بھارت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے عزیز و اقارب کو نماز جنازہ میں شرکت سے روکا اور جنازے میں شرکت کرنے والوں پر طاقت کا استعمال کیا ، یہ بھارتی اقدام انسانی و مذہبی آزادی کی کھلی ورزی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے الزامات کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے جن کو ہم نے بارہا مسترد کیا ہے ، فیٹف کے حوالے سے ہم مثبت نتائج کے لیے پر امید ہیں ، برطانیہ کی طرف سے ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے ہائی کمشنر کام کر رہے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے