مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے نوجوان شہید

سری نگر: ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک اورنوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں آج پھربھارتی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اورنوجوان کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فورسزنے نوجوان کو آپریشن کی آڑمیں فائرنگ سے شہید کیا۔

شہادت کے باوجود ضلع میں بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔گزشتہ روزبھی مقبوضہ کشمیرمیں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے