بند کرو شعر و شاعری، تاجکستان میں منعقد تقریب میں وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے
دشنبے؛؛ بند کرو شعر و شاعری، پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم کی تقریب میں شریک شخص کاوزیراعظم عمران خان کیلئے شعر، وزیراعظم شعر و شاعری سن کر غصے میں آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے شہر دوشنبے میں بزنس مینوں سے ملاقات کے دورارن ایک تاجر کے شعر پر گرمی کھا گئے۔ پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم شرکت کے سلسلہ میں تاجکستان کے دورہ پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے تاجروں سے ملاقات کی ۔
اس دوران شرکا میں سے ایک شخص نے وزریر اعظم کو مخاطب کرے ایک شعر پڑھا ’’کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاؤ میرے لہو کی بہار کب تک‘ مجھے سہارا بنانے والے میں لڑ کھڑایا تو کیا کروں‘ اس کے بعد اس شخص نےکہا کہ عمران صاحب جب آپ کنٹینر پر تھے تو بہت زبر دست تھے لیکن اب تو آپ قیدی ہیں معلوم نہیں کن کے چکروں میں آگئے۔
فواد حسین چوہدری صاحب @fawadchaudhry فرخ حبیب صاحب @FarrukhHabibISF کیا اب شاعری پر بھی پابندی ہو گی ؟؟؟ قوم کی رہنمائی ضرور فرمائیے گا pic.twitter.com/ix90ct8G3s
— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) September 16, 2021
بہرحال یہ شعر عمران صاحب کیلئے ہے ’اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت سیکھو ۔اچانک وزیر اعظم نے اسے ٹوکا اور اس شخص کو سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بزنس کی بات کریں ، شعر و شاعری بعد میں ہو گی۔