چین بجلی کی قلت کابحران جاری‘کئی صنعتوں کا پہیہ رک گیا

بیجنگ: چین بجلی کی قلت کابحران جاری ہے اور ملک کے دو تہائی صوبوں میں بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر ہورہی ہے جس سے کارخانوں کا پہیہ رک گیا ہے اور پیداوار متاثر ہو رہی ہے. ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اس صورت حال پر جلد قابو نہ پایا گیا تو اس کے معاشی اثرات پوری دنیا پر ظاہر ہو سکتے ہیںکیونکہ چین عالمی منڈی میں مصنوعات برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے.

بجلی کی قلت کی وجہ سے کاروباری اداروں اور دفاتر میں روزمرہ کا کام کاج متاثر ہو رہا ہے لوگ موم بتیوں اور دیگر ذرائع سے روشنی پیدا کر کے کام چلانے کی کوشش کر رہے ہیں سڑکوں پر ٹریفک کے اژدھام دیکھنے میں آ رہے ہیںکیونکہ ٹریفک سگنلز کام نہیں کر رہے جن گھروں کا کچن بجلی پر چلتا تھا وہاں چولہے بجھ گئے ہیں. بجلی کی شدید کمی نے گویا پورا نظام مفلوج کر کے رکھ دیا ہے حکومت اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس میں بجلی کی راشن بندی بھی شامل ہے.

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے