وزیراعظم نے ملکی حالات کے باعث برطانیہ کا دورہ منسوخ کر دیا
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملکی حالات کے باعث برطانیہ کا دورہ منسوخ کر دیا۔جی این این نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا۔وزیراعظم نے برطانیہ کے شہر گلاسکو میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔ماحولیاتی آلودگی کا سربراہی اجلاس یکم سے تین نومبر کو برطانیہ کے شہری گلاسکو میں ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنا دورہ ملکی حالات کے پیش نطر منسوخ کیا۔وزیراعظم کی جگہ نمائندگی وفاقی وزیر زرتاج گل اور مشیر ملک امین اسلم کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گلاسکو میں ہونیوالی موسمیاتی کانفرنس سے خطاب کرنا تھا ، حکام نے بتایا کہ کلین گرین پاکستان مہم جاری ہے، جس پر 800 ملین ڈالر لگائے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کا سیمی ایزدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں حکام وزارت نے بتایا کہ کلین گرین پاکستان مہم جاری ہے، جس پر 800ملین ڈالرلگایا گیا۔