وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے
اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کا خطاب پانچ بجے نشر ہوگا۔وزیراعظم قوم سے خطاب میں اہم قومی معاملات پر بات کریں گے۔وزیراعظم غریب عوام کے لیے ریلیف پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔ وزیراعظم خطاب میں ملک کی معاشی اور امن وامان کی صورتحال پرقوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں ریلیف پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔
زیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی تاریخ کے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک کی تاریخ کے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب بدھ کو رحمت اللعالمین اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے 1400 سال قبل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مرتب کردہ شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا