وزیراعظم کا پی ٹی آئی کے اراکین کو خراجِ تحسین

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بیماری کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہونے والے ایم این ایز کی تعریف کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیال زمان،احسان اللہ اور راحت امان شدید بیمار ہونے کے باوجود بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔شیخ رشید نے بھائی کی وفات کے باوجود اجلاس میں شرکت کی۔

۔وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز انتخابی اصلاحات و دیگر بلوں کی منظوری پر اتحادی اور حکومتی رہنماؤں کو مبارکباد بھی دی تھی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان سے پارلیمنٹ کی لابی میں اتحادی جماعتوں اور حکومتی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات اور دیگر بلوں کی منظوری پر اتحادی جماعتوں اور حکومتی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی۔

admin