برطانیہ کی نئی عمارتوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹس

برطانیہ میں نئے قانون کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کی غرض سے عمارتوں میں چارجنگ پوائنٹس بنائیں جائیں گے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن نئے قانون کا اعلان کریں گے جس کے تحت اگلے سال سے نئی عمارتوں میں چارجنگ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔
گزشتہ ماہ برطانوی حکومت کی جانب سے شائع ہونے والی ’نیٹ زیرو سٹریٹیجی‘ پالیسی کا ایک نقطہ یہ بھی ہے کہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی جائے تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقلی کو آسان بنایا جائے۔

admin