گیس کی قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی درخواست

اسلام آباد :سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اوگرا کو گیس ٹیرف میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی درخواست دے دی ہے۔جیو نیوز کے مطابق چئیرمین اوگرا مسرور خان نے لاہور میں گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر ایم ڈی سوئی ناددرن علی جے علی جے ہمدانی نے موقف اپنایا کہ اس سال 269 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

گیس کی قیمت میں اضافہ مانگنا نئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ گیس نہ ہونے کی افواہیں چل رہی ہیں جو درست نہیں۔آر ایل این جی اس میں شامل کرکے ضرورت پوری کرتے ہیں۔چئیرمین اوگرا نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا وہ صارفین کے مفادات کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔فی الحال کمپنیوں کی پٹیشن کو سپورٹ کریں گے کیونکہ گیس درآمد کرکے قیمت کم کرنا مشکل ہے۔

علاوہ ازیں گذشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے لئے جمع کرائی گئی درخواست پر عوامی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیئرمین اوگرا مسرور خان نے ممبر گیس اور ممبر آئل کے ہمراہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے مالی سال 2021-22کیلئے مالی ضروریات کے پیش نظر درخواست پر عوامی سماعت کی ۔

admin