پاکستان نے اقوام متحدہ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی
اسلام آباد : پاکستان نے اقوام متحدہ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق پیش کی جانے والی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فلپائن کے اشتراک سے پیش کی گئی قرارداد بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، ایک دوسرے کے مذاہب اور اقدار کے لیے احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے پاکستان کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔
تاریخی موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قرارداد کی منظوری اطمینان کا باعث ہے،وزیراعظم نےاسلامو فوبیا،عدم رواداری کےخطرے سےبارہا متنبہ کیا ہے، اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
It is a matter of great satisfaction that our resolution on ‘Promotion of inter religious and intercultural dialogue’ was adopted today with only few dissenters. @ForeignOfficePk @UN_PGA @PHMissionNY @UN #CultureOfPeace (1/2) pic.twitter.com/Z4B5B3724l
— Amb Munir Akram,Permanent Representative to the UN (@PakistanPR_UN) December 9, 2021