مخدوم احمد محمود کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات کا انکشاف
لندن: سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔یہ ملاقات مخدوم احمد محمود کی درخواست پر ہوئی جو 2 گھنٹے تک بند کمرے میں جاری رہی۔ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین بھی ان دونوں لندن میں موجود ہیں۔دریں اثنا پی پی رہنما فریال تالپور بھی مخدوم احمد محمود کے گھر پہنچ گئیں اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔قبل ازیں بتایا گیا کہ فاق اور پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی سے متعلق دوبارہ کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق بھی لندن میں موجود ہیں۔
ایاز صادق لندن میں موجود ن لیگ کے قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔