جنید صفدر کی شادی کے اخراجات کھوکر برادان نے برداشت کیے
اسلا م آباد: سینئر صحافی ہارون رشید نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی لمبی شادی کو چھچھورا پن قرار دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاف کیجیے گا لیکن شریف خاندان نے بہت ہی چھچھورے پن کا مظاہرہ کیا ہے،جس ملک میں اتنی بھوک ہے، بیروزگاری ہے، کھانے کے لیے روٹی نہیں ہے، اور ادھر تین تین ہفتے کے فنکشن ہو رہے ہیں۔
اور ہر فنکشن پر کروڑوں روپے کے اخراجات آرہے ہیں۔ہارون رشید نے دعوی کیا ہے کہ یہ تمام اخراجات بد نام زمانہ کھوکھر برادران برداشت کر رہے ہیں، بھارتی ڈیزائنر کے کپڑے پہنے جارہے ہیں۔ایک طرف ایک عام آدمی کے پاس اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے پیسے نہیں ہیں تو دوسری طرف یہ سب ہو رہا ہے جو کہ مناسب بات نہیں ہے۔
خیال رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات پورے جوش وخروش سے جاری رہیں، جنید صفدر کی بارات کی تقریب 14 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوئی تھی جبکہ ان کی ولیمے کی تقریب 17 دسمبر بروز جمعہ لاہور میں ہوئی۔