مشیر خزانہ شوکت ترین سینیٹر منتخب ہو گئے

اسلام آباد : مشیر خزانہ شوکت ترین سینیٹر منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل آج صبح نو شروع ہوا جو سہ پہر چار بجے تک جاری رہا۔ صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے پریذ ائیڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیے۔ سینیٹ الیکشن میں 4 امیدوار مد مقابل تھے اور مشیر خزانہ شوکت ترین پی ٹی آئی کے مضبوط ترین امیدوار تھے۔

اس کے علاوہ اس نشست پر اے این پی کے امیدوار شوکت امیرزادہ، پیپلز پارٹی محمد سعید اور جے یو آئی ف کے امیدوار ظاہرشاہ تھے۔مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفی کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔ پولنگ اسٹیشن خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اندر پرانے ہال میں قائم کیا گیا ۔

ق خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں ہونے والے الیکشن کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین نے 87 ووٹ حاصل کیے۔

admin