مسلم لیگ ن کو بھی ایک موقع دیں ، مریم نواز
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو بھی ایک موقع دینے کی درخواست کر دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 11 سال سے عذاب مسلط ہے ، ان کا بھی حق ہے کہ وہاں نئی سڑکیں بنیں ، سہولیات آئیں ، ہماری جماعت کو بھی خیبرپختونخوا پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کے الیکشن میں بہت اہم کام کیا ہے ، مجھے لگا کہ یہ ہماری فتح ہے ، ہماری جماعت نے ہزارہ میں بہت اچھا کام کیا ، مسلم لیگ ن کا خیبرپختونخوا میں بڑا ووٹ بینک موجود ہے ، وہاں کے عوام کو بھی کہنا چاہوں گی کہ مسلم لیگ ن کو بھی ایک موقع دیں ۔
ایک صحافی کے سوال کہ عام انتخابات میں وزیر اعظم کا امیدوار کون ہوگا کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میرا شہباز شریف سے باپ بیٹی کا رشتہ ہے ، شہباز شریف صاحب پارٹی صدر ہیں ، پارٹی کے سینئر ترین رہنما ہیں ، میں سمجھتی ہوں کہ وقت آنے پر فیصلہ پارٹی کرے گی ،میں نے ، شہباز شریف صاحب نے اور پارٹی نے عام انتخابات کیلئے وزیر اعظم کے امیدوار کا اختیار میاں نواز شریف کو دے رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف صاحب امیدوار ہوتے ہیں تو ہم ان کے پیچھے کھڑے ہوں گے