دوسرے مرحلے میں ملک کیسے چلے گا، یہ دیکھا جائے گا

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہر چیز کے ریٹس کیا تھے اب کیا ہیں، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، تاہم آگے دوسرا مرحلہ کیسے طے کیا جائے اور ملک کو کیسے چلایا جائے اس بارے میں دیکھا جائے گا۔ہم نے ہر جگہ مرہم رکھا،پاکستان کو آگے بڑھایا ،ہمیں الیکشن میں ٹیکنیکل طور پر پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتایا گیا اور ہمیں انجینئرڈ انتخابات میں شکست دی گئی۔

ہم نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے لوگوں کے ایشوز پر مرہم رکھا اور جب میں نے خیبرپختونخوا کا نام لیا تو مجھے سمیت سب کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ہم نے ہمیشہ دوسروں سے دوگنا، تگنا کام کیا تاہم یہ زندگی کا سفر ہے، اس میں اپ اور ڈاؤن چلتا رہتا پے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ میں نے ایک عید جیل میں گزاری یہ ہوتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں جھوٹے وعدے نہیں کیے۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی اپنے آبائی ضلع میں بھرپور سیاسی مصروفیات برقرار ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پرانے دوست کی تعزیت کیلیے تحصیل سکرنڈ کے علاقے صابوراہومیں ,سینئر سیاستدان و پارٹی رہنما غلام نبی راہو کے انتقال پر انکے فرزندوں امداد حسین راہو,امتیاز حسین راہو,وحید حسین راہو,الطاف حسین راہو سے اظہارتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی,اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حاجی غلام نبی راہو ہمارے پرانے دوست اور پارٹی کا سرمایہ تھے ۔

انکے انتقال پر ہم انکے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں, انکی رہائش گاہ پہنچ کر اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ ہم غلام نبی راہو کے خاندان کے ساتھ ہر دکھ سکھ میں ساتھ ہیں. اس سے قبل انھوں نے قاضی احمد میں سردار جام تماچی انڑ کی رہائش گاہ پہنچ کر انکے بھائی کے انتقال پر بھی تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی.

admin