وزیراعظم عمران خان کا ڈنڈا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈنڈا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مہنگائی کیوجہ سے عام آدمی کیلئےگھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، ہمیں اس کا احساس ہے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیراعظم نے ہمیشہ کی طرح بھروسہ کیا مگر ناعاقبت اندیش لوگوں نے رشتےداروں کو ٹکٹ دیے جس کی وجہ سے امیدواروں کو شکست ہوئی مگر ان انتخابات میں ہمارے کارکن کی جیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب اچھا کی رپورٹ دینے والوں کے خلاف وزیر اعظم ڈنڈا پروگرام شروع کرنے والے ہیں۔

خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ چیزیں کھل رہی ہیں، پیالی میں طوفان برپاکرنے والے اور سب اچھا کی رپورٹ دینے والے سامنے آرہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں شکست کی بنیادی وجوہات مہنگائی،رشتےداری، ٹکٹوں کی غلط تقسیم ہے۔یاست میں اسپیڈ بریکر اور اپ ڈاؤن آنا معمولی بات ہے، وزیراعظم عمران خان اب ڈنڈا پروگرام شروع کرنے والے ہیں، اُن کے پاس ایسا بلڈوزر ہے جو اس اسپیڈ بریکر کو ختم کردے گا۔

admin