ماں بننے کے دنوں میں والدہ کی بہت یاد آتی تھی
اسلام آباد : سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے والدہ کی 14ویں برسی پر جذباتی پوسٹ شئیر کی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی اب پہلے سے کہیں زیادہ یاد آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے کالج میں یا گریجویشن کے دوران اپنے گریڈز حاصل کیے اور جب میں شادی کی پلاننگ کر رہی تھی یا جب میری شادی کی تقریبات ہو رہی تھیں،ماں بننے کے دنوں میں اور اب اپنے نومولو کے ساتھ اپنی والدہ کی بہت زیادہ یاد آئی۔
بختاور بھٹو زرداری نے کہا میری والدہ زندہ ہوتیں تو اس سال پہلی بار نانی بنتیں۔
Our mother Shaheed #BenazirBhutto missed more now than I did when I got my grades for college or whilst graduating, even when I was planning my wedding, marriage ceremony, months of pregnancy- now with my newborn – she would have been a grandmother for the first time this year 💔 https://t.co/jJLIMHG6xF
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) December 26, 2021