رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف
لاہور : سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی سولیسٹر چارلس گتھری نے انکشاف کیا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے بیان حلفی پر دستخط نوازشریف کےدفتر میں کیے۔ چارلس گتھری نے بتاای کہ دستاویزات کا پوری طرح سے مطالعہ نہیں کرسکے علم تھا نوازشریف سےمتعلق اس میں کوئی بڑی بات ہے دستاویزات کو سرسری دیکھنے کے بعد ان کی تصدیق کر دی۔
برطانوی سولیسٹر کے مطابق نوٹری شناخت کی تصدیق کے بعد دستاویزات پر مہر لگاتا ہے دستاویزات کے اصل ہونےکی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی دستخط کےوقت ان کے اردگرد کافی لوگ موجود تھے ان لوگوں کی موجودگی سے لگا دستاویزات کافی اہمیت کے حامل ہیں، جبکہ رانا شمیم کی جانب سے حسن نواز کے دفتر میں بیان حلفی پردستخط کیے گئے۔
رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق اس تہلکہ خیز انکشاف پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان حلفی کی کہانی کُھل کرسامنے آ گئی لندن میں حسن نوازکے دفترمیں بیان حلفی پردستخط کروائے جاتے ہیں۔