جہانگیر ترین اور فاروق ستار کی ملاقات میں شہباز شریف زیر بحث رہے
کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اتوارکوکراچی میں مصروف ترین دن گزارا۔جہانگیر ترین نے تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی ۔ ملاقات کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی ہے۔ملاقات میں تعمیر وترقی ، ملکی استحکام سمیت ملکی مسائل پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت گورننس کے مسائل پر گفتگو ہوئی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان فاروق ستار اور شہباز شریف کی ملاقات کا بھی تذکرہ ہوا۔دونوں رہنماؤں نے مسائل کے حل کے لیے قومی ایجنڈہ بنانے اور ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ مستقبل میں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔میں ہر فورم پر ہر جگہ کسی کے ساتھ بھی ملنے اور بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔
کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے عشرت العباد اور شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ فاروق ستار نے کہا کہ میرا مقصد شہر اور عوام کی فلاحی اور ترقی ہے۔اس کے لیے قومی ترقی اور استحکام کا ایجنڈہ سب کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہوں ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ سندھ خصوصا کراچی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ معاشی مسائل بڑھتے جارہے ہیں ، سب کو ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ہاتھ اگے بڑھ کر چلنا ہوگا۔