مولانا فضل الرحمان کو حصہ مل چکا ہے
اسلام آباد : سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کر لیا ہے تحریک کو اب اس طرح نہیں چلائیں گے کہ سارا سسٹم ہی سمیٹا جائے۔ ہر شخص اپنے طور پر کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی کوشش کر رہا تھا۔ نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا عظیم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب خیبرپختونخواہ کے الیکشن جیت گئے ہیں، اب وہ سسٹم کو بُرا نہیں کہہ سکتے۔
مولانا فضل الرحمان کو ان کا حصہ مل گیا ہے لہٰذا اب وہ تحریک کو بھی اُس طرح نہیں چلائیں گے جس طرح انہوں نے چلانا تھا۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے لانگ مارچ تو ہو گا لیکن یہ لانگ مارچ صرف اور صرف دکھاوے کا ہو گا، حکومت اپنا وقت پورا کرے گی۔
رانا عظیم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے پہلے شہروں میں دھرنے دے گی، جس کی وجہ سے اب اپوزیشن بمقابلہ اپوزیشن میچ ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اب جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسپیڈ کم ہو جائے گی۔ رانا عظیم نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کو صاف اور شفاف قرار دیا گیا ہے۔ جس کو جہاں پر حصہ چاہئیے تھا اُسے وہ مل گیا ہے۔