پی ٹی آئی فنڈ ریزنگ جانچ پڑتال پر وزیراعظم کا ردِعمل آ گیا
اسلام آباد :: الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی فنڈ ریزنگ جانچ پڑتال پر وزیراعظم کا ردِعمل آ گیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی فنڈ ریزنگ جانچ پڑتال کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ہمارے اکاؤنٹس کی جتنی زیادہ جانج ہو اتنے ہی حقائق کی وضاحت ہو گی،پتہ چلے گا پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی بنیاد فنڈ ریزنگ پر ہے۔
2 بڑی جماعتوں پی پی اور ن لیگ فنڈنگ پر جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔ قوم حقیقی سیاسی فنڈ ریزنگ ، مفادات ، بھتہ خوری کا فرق دیکھے گی۔
I welcome ECP's scrutiny of PTI's funding through donations from Overseas Pakistanis. The more our accounts are scrutinised the more factual clarity will emerge for nation to see how PTI is the only political party with proper donor base premised on proper political fundraising.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022