اسحاق ڈار نے سینیٹ کا حلف اٹھانے کی تیاریاں شروع کر دیں
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کا حلف اٹھانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے کارکن ناصر بٹ نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں آن لائن سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔وہ پاکستان ڈاکٹر کی ہدایت کی روشنی میں منتقل ہوں گے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسحاق ڈار کی بطورسینیٹر رکنیت بحال کردی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کی رکنیت بحال کی،اسحاق ڈار کی 9 مارچ 2018 سے رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر رکنیت بحال کردی ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کی رکنیت بحال کی۔
جون 2018 سے جنوری 2022 تک اسحاق ڈار کی رکنیت معطل رہی، الیکشن کمیشن نے 29 جون 2018 میں رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ اسحاق ڈار کی رکنیت نو مارچ 2018 سے بحال کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جار ی کردیا ہے.