مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو کورونا ہوگیا
اسلام آباد :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے ، جس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں جب کہ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ن لیگ کی ترجمان نے قوم سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔