ریحام خان کو شادی کی پیشکش کی تو عمران خان برا منا گئے تھے
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے ماضی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو شادی کی پیشکش کرنے پر وضاحت پیش کی ہے۔انہوں نے جیو ٹی وی کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں شرکت کی جس میں ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔نبیل گبول کو پروگرام کے دوران انہیں عید کے شو کا ایک پرانا کلپ دکھایا گیا جس میں وہ ریحام خان کو شادی کی پیشکش کر رہے ہیں۔
نبیل گبول نے مزید کہا کہ وہ لمبی کہانی ہے، میں نے ریحام خان کو مذاق میں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن مجھے نہیں تھا پتہ میرے دوست عمران خان برا مان جائیں گے اور جلد ہی ان سے شادی کر لیں گے۔نبیل گبول نے پروگرام میں شریک ماڈل آمنہ الیاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو اپنی قسمت چمکانی ہے تو ہو سکتا ہے کہ میں انہیں پرپوز کروں تو کوئی اور انہیں شادی کی پیشکش کر دے اور یہ خاتون اول بن جائیں، مجھے معلوم ہے اگلا وزیراعظم کون ہے اس لیے میں ان کا کام پکا کر رہا ہوں۔
۔ خیال رہے کہ ریحام خان مشہور ٹی وی اینکر ہیں، پاکستان آنے سے قبل بی بی سی میں موسم کا حال سُناتی رہی ہیں، پاکستان آنے کے بعد پروگرام کا آغاز کیا،
ريحام خان کا نبيل گبول کے ساتھ دلچسپ واقعہ ديکھئے۔۔۔#GeoNews #JashaneCricket pic.twitter.com/JlN2x9l8nr
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) January 30, 2022