تیسرا بچہ پیدا کریں اور 25 لاکھ انعام پائیں، چینی کمپنی کی شہریوں کو پیشکش
چینی کمپنی ڈابیونک ٹیکنالوجی گروپ نے اپنے ملازمین کو تیسرا بچہ پیدا کرنے پر بڑے انعام کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی ڈابیونک ٹینکنالوجی نے اپنے ملازمین کو تیسرا بچہ پیدا کرنے پر 25 لاکھ روپے انعام اور ایک سال تک کی چھٹی کا اعلان کیا ہے، اگر ملازم خاتون ہے تو اسے 12 ماہ کی میٹرنٹی چھٹی اور مرد کو 9 دن کی چھٹی ملے گی۔
گذشتہ سال اگست میں چین میں پاپولیشن اینڈ فیملی پلاننگ ایکٹ منظور ہونے کے بعد سے چین میں 20 سے زائد صوبائی سطح کے علاقوں نے بچوں کی پیدائش کے قوانین میں ترمیم کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق چین نے بونس کے طور پربیبی بونس، زیادہ تنخواہ والی چھٹی، ٹیکسوں میں کٹوتی اور بچوں کی پرورش کرنے والی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔