ترجمان نوازشريف نے رپورٹ دینے والے ڈاکٹر کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کرنے والے امریکی ڈاکٹر ڈاکٹر فیاض شال کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ امريکی ڈاکٹر فياض شال نے برطانوی اصولوں کی خلاف ورزی کی يا نہيں اس کی ذمہ داری نہيں لے سکتے مگر وہ امريکا کے بہترين ڈاکٹر ہيں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین طبی رپورٹ ڈاکٹر فیاض شال کی جانب سے تیار کی گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے۔