نوشہرہ ،مرغ کے کاٹنے سے دس سالہ بچہ جاں بحق
نوشہرہ:مرغ کے کاٹنے سے دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،واقعات کے مطابق گذشتہ روز رحمان بابا کالونی نوشہرہ کینٹ میں 10سالہ بچہ عباس ولد زبیر کو کھیل کود کے دوران پڑوسیوں کے پالتوں مرغ نے بازو پر کاٹا،جس سے دس سالہ عباس شدید زخمی ہوگیا،زخم کو معمولی سمجھ کر چھوڑ دیا گیا جو چند ہی دنوں بعد خطرناک شکل اختیار کرگئی،اور وہی دسالہ بچہ عباس ولد زبیر ساکن رحمان بابا کالونی نزد تبلیغی مرکز نوشہرہ کینٹ اسی زخم کی وجہ سے دم توڑ گیا۔