آصف زرداری اپنی اور شہباز شریف اپنی گیم کھیل رہے

آصف زرداری اپنی اور شہباز شریف اپنی گیم کھیل رہے

اسلام آباد:سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق صدر آصف رزداری مل کر مولانا فضل الرحمان کی سیاست دفن کرنا چاہتے ہیں۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے پاس تبدیلی لانے والا، پارلیمنٹ کے اندر عدم اعتماد لانے والا ووٹ بینک نہیں ہے،ابھی تک ان کے صرف دعوے ہی تھے۔

آصف زرداری اپنی اور شہباز شریف اپنی گیم کھیل رہے تھے۔مولانا فضل الرحمان واحد شخصیت تھے جو دونوں کی گیم کا ٹارگٹ بنے ہوئے تھے کہ ان کی سیاست کو کیسے دفن کرنا ہے۔یہ پانچ سال چوہدری برادران ہر صورت عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی چوہدری شجاعت سے شہباز شریف کی ملاقات پر ردِعمل دیا۔

انہوں نے کہا میں نے تحریک انصاف کی ٹریننگ کرائی ہوئی ہے، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چوہدری شجاعت کی صحت یاد آئی، چوہدری فیملی پر پورا اعتماد ہے، مونس الہیٰ کام کو جہاد سمجھ کر رہے ہیں ، انہیں خراج تحسشن پیش کرتا ہوں۔

admin