پنجاب کابینہ میں 4 سے5 مزیدوزراء شامل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کابینہ میں 4 سے5 مزیدوزراء شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور: : پنجاب میں عدم اعتماد کی ممکنہ تحریک کے پیش نظر صوبائی کابینہ میں 4 سے 5 مزید وزرا شامل کرنے کا فیصلہ کرليا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں نئے وزرا ناراض پی ٹی آئی دھڑوں اور اتحادیوں سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ناراض ارکان کی شکايات بھی دور کی جائيں گی۔

اضافے کے بعد ممکنہ طور پر پنجاب کابینہ کے اراکین کی تعداد 50 ہوجائے گی۔ اراکین پنجاب اسمبلی کی شکایات دور کرنے اور ترقیاتی فنڈز دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ میں توسیع کے ساتھ ساتھ حکومتی ارکان کو مزید ترقیاتی فنڈز دے کر راضی کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پر وزرا نے اپنی وزارتوں سے متعلق انہیں بریفنگ بھی دی۔

صوبائی وزيرصحت ڈاکٹر ياسمين راشد نے نئےاسپتالوں کی تعمیراور صحت کارڈ کی شاندار پذیرائی سے متعلق آگاہ کيا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعلٰی نے خانیوال واقعہ کی تحقیقات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب پولیس اورچیف سیکرٹری بھی بعد ازاں ملاقات میں شریک ہوئے۔

admin