عوامی مسائل پر مسلم لیگ ق خاموش نہیں رہ سکتی

عوامی مسائل پر مسلم لیگ ق خاموش نہیں رہ سکتی

لاہور : ق لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ق لیگ پارلیمانی قیادت نے پنجاب میں گورننس کے معاملات پر تشویش کا اظہار کر دیا۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شرکاء کو کہنا تھا کہ عوامی مسائل پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہیٰ نے صوبہ ترقی کے لحاظ سے جہاں چھوڑا تھا اس میں بہتری آنی چاہئیے تھی مگر پرویز الہیٰ کے دور کے مقابلے میں آج پنجاب کے حالات ابتر ہیں۔

حکومت کو وفاق اور پنجاب میں ڈلیور کرنا ہو گا۔عوامی مسائل پر مسلم لیگ ق خاموش نہیں رہ سکتی۔عوام کے بنیادی ایشوز حل کرنے کے لیے حکومت توجہ دے۔ذرائع کے مطابق سیاسی منظر نامے پر مسلم لیگ ق پوری نظر رکھے گی۔کسی بھی غیر معمولی سیاسی صورتحال میں پرویز الہیٰ فیصلہ لینے میں بااختیار ہوں گے۔

مسلم لیگ ق مہنگائی سمیت عوامی ایشوز پر اپنا موقف بھرپور انداز میں بیان کرتی رہے گی۔

عوامی اور ملکی مفاد میں مسلم لیگ ق کا سیاسی کردار بھرپور ہو گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ حزب اختلاف کا مسئلہ صرف مقصود چپڑاسی کا ہے اور حزب اختلاف کی جماعتیں صرف کرپشن چھپانے کے لیے اکھٹی ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے فیصل جاوید خان نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں دیر نہ کریں آج ہی لے کر آئیں اور جس مطلوبہ نمبر کی حزب اختلاف کو تلاش ہے، عین وقت پر وہی نمبر غائب ہو گا۔

admin