وزیراعظم کو خیرخواہوں نے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنانے کا مشورہ دیا

وزیراعظم کو خیرخواہوں نے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنانے کا مشورہ دیا

لاہور : سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پہلی مرتبہ واقعی عوام کو خوشخبری دی ہے۔بہت مشکل حالات کے باوجود جب کہ فیول کی قیمت بڑھ رہی ہے، خوشخبری بھی ایک نہیں بلکہ زیادہ نہیں۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مقابل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پٹرول ،ڈیزل اور بجلی کی قیمت کم کی گئی۔

فیکٹری،انڈسٹری ، آئی ٹی کمپنیوں کو بھی مراعات دی گئیں۔5 فصلوں جن میں گندم، مکئی،چاول، گنا اور کپاس شامل ہیں ان کی پیداوار بڑھی۔گنے کے کاشتکاروں کی تو تقدیر بدل گئی،جہاں تک پنجاب کا تعلق ہے تو ظاہر ہے عثمان بزدار تو پنجاب کو نہیں سنبھال سکتے۔ان کے خیر خواہوں نے مشورہ دیا ہے کہ چوہدری کو بنا دو۔

میری چوہدری صاحب سے بات ہوئی ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے ساتھ ابھی تک ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

مجھے لاہور آنے کی اطلاع بھی نہیں۔ان کے کئی خیر خواہوں نے مشورہ دیا کہ ہے چوہدری پی ٹی آئی میں اپنی پارٹی ضم کر دیں۔۔ہارون ارلشید نے مزید کہا کہ عمران خان عثمان بزدار سے چھٹکارا پائیں کیونکہ سائیکل چلانے والا جہاز نہیں چلا سکتا۔

admin