وزیراعظم خطاب سے پہلے خوشخبری سنانے پر پرویز خٹک سے ناراض ہو گئے

وزیراعظم خطاب سے پہلے خوشخبری سنانے پر پرویز خٹک سے ناراض ہو گئے

اسلام آباد : گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تاہم وزیر دفاع پرویز خٹک یہ خوشخبری قوم کو پہلے ہی سنا چکے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں پٹرول 10 روپے سستا کرنے کا اعلان کریں گے ۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کی کمی کا اعلان ہو جائے گا۔

تیسرا اہم اعلان یہ ہو گا کہ بےروزگار بی اے پاس افراد کو ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے دیے جائیں گے۔جنگ اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے پرویز خٹک سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوشخبری کیوں سنائی؟۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب سب کو منع کیا تھا تو سب کو یہ بیان دینے کی کیا ضرورت تھی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم نے پرویز خٹک کو اس حوالے سے اپنا پیغام بھجوا دیا ہے۔واضح رہے کہ پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے اہم خطاب کیا گیا۔ قومی میڈیا پر نشر ہونے والے خطاب میں وزیر اعظم نے قوم کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سے کہنا چاہتا ہوں مجھے پتا ہے یہ مشکل حالات ہیں، کبھی پلوامہ، کبھی کورونا اور اب یوکرین کا مسئلہ آگیا۔

admin