پاکستان بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا
اسلام آباد :پاکستان نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کلوری کلاس کی بھارتی آبدوز کا سراغ یکم مارچ کو لگایا گیا۔اینٹی سب میرین وار فئیر یونٹ نے بھارتی آبدوز کو پکڑا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ 5 سال میں یہ چوتھی بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا۔
#PakistanNavy Anti-Submarine Warfare Unit intercepted & tracked latest Kalvari class Indian submarine on March, 1.
The recent incident being the fourth detection in last 5 years is reflection of Pakistan Navy’s competence & resolve to defend maritime frontiers of Pakistan. pic.twitter.com/6sn1WvpUVj— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 3, 2022
20 اکتوبر 2021 کو بتایا گیا تھا کہ پاکستان بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگاتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ افواج پاکستان نے بھارت کی ایک اور چال کو ناکام بنا کر اس کا مکروہ چہرہ دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کر دیا تھا۔