عوامی مارچ کے دوران آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہوگئیں

عوامی مارچ کے دوران آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہوگئیں

خانیوال::عوامی مارچ کے دوران آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہوگئیں، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کو سنبھالا دیا اور اپنی اجرک اتار کر ان کے زخم پر رکھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کے دوران کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے کیمرے والا ڈرون ٹکرا گیا، ڈرون کیمرہ آصفہ بھٹو کے سر پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں، ڈرون لگنے سے آصفہ بھٹو نیچے بیٹھ گئیں، بلاول بھٹو نے اپنی ہمشیرہ کو ڈرون لگنے کے بعد سنبھالا دیا اور اپنی اجرک اتار کر ان کے زخم پر رکھی۔

بلاول بھٹو اپنی بہن آصفہ بھٹو کو لے کر کنٹینر سے نیچے اتر آئے۔ جس پر کنٹینر کے اندر آصفہ بھٹو کو طبی امداد دی گئی۔ بعدازاں انہیں ملتان ہسپتال منتقل کرنے کیلئے کنٹینر سے دوسری گاڑی میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا ہے۔

admin