وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی
اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ، حزب اختلاف نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ، حزب اختلاف کی اس عدم اعتماد کی تحریک پر 86 اراکان نے دستخط کیے ہیں ، جن میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے اراکین قمی اسمبلی شامل ہیں ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 28 ارکان کے اپوزیشن سے مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ‘ جن کے ناموں کی لسٹ وزیراعطم تک پہنچ گئی ‘ مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ، وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سے رابطوں میں رہنے والے 28 حکومتی اراکان کی مبینہ فہرست پیش کی گئی ہے ، یہ لسٹ ایک سول ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ہے جس میں شامل تمام اراکان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ، اس لسٹ میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کا ذکر نہیں ہے ۔