سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے دوست ممالک اہم کردار ادا کرنے کو تیار

سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے دوست ممالک اہم کردار ادا کرنے کو تیار

اسلام آباد:سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے دوست ممالک کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدم اعتماد پر ووٹنگ او آئی سی اجلاس کے بعد کرانے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔معروف صحافی نعیم اشرف بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دوست ممالک سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ او آئی سی اجلاس کے دوران دوست ممالک اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے 2 دوست ممالک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،دونوں ممالک کی پاکستان کے ساتھ دوستی کی تاریخ موجود ہے،دونوں ممالک پہلے بھی پاکستان میں سیاسی کشیدگی کی صورت میں اہم کردار ادا کرے رہے ہیں،او آئی سی اجلاس کے دوران سیاسی حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

ممکن ہے کوئی ایسا حل نکل آئے جو سب کو قابل قبول ہو،او آئی سی اجلاس میں چین کے وزیر خارجہ کو بھی دعوت دی گئی ہے،3 روز قبل چین کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے چوہدری برادران سے بھی ملاقات کی تھی۔

admin