میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا

میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، بابر اعوان، خسرو بختیار، شہزاد وسیم، حماداظہر، شبلی فراز، فرخ حبیب، عامر ڈوگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے ،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

۔وفاقی وزیر فروغ نسیم بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان سے متعلق قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر قانونی کارروائی کے تحت ڈی نوٹیفائی کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا۔دوسری جانب ملک میں موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے حکومتی اتحادی جماعتوں نے فارمولا پیش کردیا . مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم خود تو نہیں بچ سکتے ، اب انہیں پی ٹی آئی کی حکومت بچانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

admin