پی ٹی آئی ٹائیگرفورس نے27مارچ کے جلسہ کیلئے ڈنڈے تیار کرلیے
مکوآنہ : پی ٹی آئی ٹائیگرفورس نی27مارچ کے جلسہ کیلئے ڈنڈے تیار کرلیے۔ ڈنڈے تیار کرنے والی ٹائیگرفورس کا تعلق حکومتی اہم شحصیات سے ہے ، ۔چند ہفتے قبل ٹائیگرفورس کے انچارج کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر قائم غیر قانونی پارکنگ ا سٹینڈ اور ٹول پلازہ کا کنٹرول بھی دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پارٹی پرچم سے رنگے ڈنڈوں کی تیاری تحریک انصاف کے رہنما و سابق یوسی چیئرمین عتیق المعرف لکی شاہ کے ڈیرے پر کی جارہی ہے۔
ٹائیگرفورس کا یہ کہنا ہے کہ یہ ڈنڈے انہوںنے اپنی حفاظت کیلئے تیار کئے ہیں،آن لائن کے مطابق لکی شاہ وفاقی وزیر مملکت میاں فرخ حبیب کے دست راست ہیں چند ہفتے قبل فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ اور ٹول پلازہ کامبینہ طور ریلوے انتظامیہ کی ملی بھگت سے لکی شاہ کے حوالے کیاگیا ہے لکی شاہ نے اپنے افراد کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر مبینہ طور قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ اور ٹول پلازہ کی فیس وصولی کیلئے کھڑا کیا ہے