عمران خان کا ریڈزون میں احتجاج کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج شام احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت میں کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں ریڈو زون کے باہر پر امن احتجاج کریں گے۔ریڈزون کے باہر میں بھی احتجاج میں شریک ہوں گا۔نمازِ عشاء کے بعد پر امن احتجاج میں شریک ہوں گا،ریڈزون کے باہر ضمیر فروشوں کے خلاف احتجاج ہو گا۔
جس ہوٹل میں خریدوفروخت ہو رہی ہے اس کے باہر بھی احتجاج ہوگا۔اسی حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج انشاء اللہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کریں گے- اسلام آباد بلیو ایریا میں (ریڈ زون سے پہلے) افطار کے بعد تمام کارکنوں اور فیملیز کو شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے۔
جبکہ ٹیلی فون لائن پر عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کل جو صورتحال ہے فیصلہ کیا کہ آپ کے خدشات سنوں ، ہم نے اسمبلی تحلیل کردی میں نے الیکشن کی بات کی تو یہ سپریم کورٹ چلے گئے۔