چین کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی
اسلام آباد :چین کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی ، خلیجی ملک نے مزید ایک سال کے لیے 2 ارب ڈالر قرض کو ری شیڈول کر دیا ۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے بتایا ہے کہ قرض کی ادائیگی گزشتہ ماہ واجب الادا ہو گئی تھی جس پر پاکستان نے تین سال کی توسیع کی درخواست کی تاہم متحدہ عرب امارات نے مزید ایک سال کے لیے 2 ارب ڈالر قرض کو ری شیڈول کر دیا ہے ، یہ دوسرا بڑا قرض ہے جو پچھلے 10 دنوں میں ری شیڈول ہوا تاہم چین اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے ریلیف ملنے کے باوجود سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم سطح پر نہیں پہنچ پائے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے چین بھی پاکستان کے لیے 25 ارب ڈالرکمرشل لون رول اوور کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے ، اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ چین پاکستان کے لیے 25 ارب ڈالر کمرشل لون رول اوور کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے اور تمام چینی قرضوں کو رول اوور کرنے سے منتعلق آگاہ کر دیا ہے۔