اعتزاز احسن کی بیٹی نے والد کے ٹوئٹر اکائونٹ سے متعلق غلط فہمی دور کردی

اعتزاز احسن کی بیٹی نے والد کے ٹوئٹر اکائونٹ سے متعلق غلط فہمی دور کردی

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کی صاحبزادی ثمن احسن نے ٹوئٹر پر والد کے خلاف پھیلی غلط فہمی دور کردی۔ٹوئٹر پر اعتزاز احسن کے نام اور تصویر سے منسوب کیے جانے والے گمراہ گن ٹوئٹس پر ثمن احسن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ برس ماہِ جنوری میں والد کے اصلی اکائونٹ سے کیا گیا ٹوئٹ شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ میرے والد اعتزاز احسن کا واحد حقیقی ٹوئٹر اکانٹ ہے لیکن وہ اسے کبھی استعمال نہیں کرتے۔ ان کے نام سے ٹوئٹ کرنے والے دیگر تمام اکائونٹس جعلی ہیں اور غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ثمن نے ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہا کہ اعتزاز احسن کے نام سے منسوب جعلی اکائونٹس کی اطلاع ایف آئی اے کو دی گئی ہے، میں جعلی اکائونٹس کی اطلاع اور اصلی کی تصدیق کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہوں لیکن اس میں وقت اور محنت درکار ہے۔

ٹوئٹر پر اعتزاز احسن کا اصل اکائونٹ therealaitzaz ہے لیکن اسی جیسے نام سے بنائے گئے اکائونٹ therealaitezaz سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ سامنے آیا تھا۔ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ امر بالمعروف جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ خودمختار اور بیرونی مداخلت سے پاک پاکستان پاکستانیوں کی واحد منزل اور وزیر اعظم عمران خان ان کے محبوب لیڈر اور قائد ہیں۔اعتزاز احسن کے اصل اور جعلی اکائونٹ کے ہینڈل کو دیکھا جائے تو دونوں ایک جیسے ہی دِکھتے ہیں لیکن اگر بغور جائزہ لیا جائے تو جعلی اکانٹ therealaitezaz میں ایک ای اضافی ہے جو اسے اصل اکائونٹ سے مختلف بناتا ہے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے