عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی

عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں طے پایا کہ مرکزی پارلیمانی بورڈ ہی ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھ کر پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹ دینے کو ترجیح دیں گے۔اب غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے ہم اپنی تمام توانائی امیدواروں کے بہتر انتخاب پر صرف کریں گے۔ساڑھے تین سال میں غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جلد از جلد امیدوار و ٹکٹوں کی تقسیم پر پالیسی بنائی جائے ۔پالیسی بنانے کے بعد درخواستوں کی وصولی، بینک ڈرافٹ سے متعلق پالیسی بنائی جائے،امیدواروں کی سکروٹنی سخت کی جائے۔دوسری جانب صدر مملکت نے شہباز شریف کو ایک اور خط لکھ دیا ۔ صدر مملکت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نگران وزیراعظم کے لیے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام تجویز کیا ، گلزار احمد کی نامزدگی سے اتفاق یا کوئی اور نام تجویز کریں ، 6 اپریل تک جواب نہ ملا تو نگران وزیراعظم کا تقرر آئین کے مطابق کر دیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے